دہلی

جھارکھنڈ کی سیاست میں ہلچل، چمپائی سورین نے جے ایم ایم سے بغاوت کا اشارہ دے دیا

ٹویٹر پر لکھی ایک لمبی پوسٹ میں چمپائی نے جے ایم ایم کی اعلیٰ کمان پر تنقید کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں کے اپنے بے عیب سیاسی سفر میں پہلی بار میں اندر سے ٹوٹا تھا۔ میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں۔

نئی دہلی:جھارکھنڈ میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ریاست کے سابق چیف منسٹر چمپائی سورین نے X پر پوسٹ کرکے جے ایم ایم قیادت پر کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات تک میرے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
جھارکھنڈ پولیس کے دو سب انسپکٹرس پکڑے گئے۔ چمپئی سورین کی جاسوسی کرنے کا الزام۔ دھماکہ خیز دعویٰ
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی

 ٹویٹر پر لکھی ایک لمبی پوسٹ میں چمپائی نے جے ایم ایم کی اعلیٰ کمان پر تنقید کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں کے اپنے بے عیب سیاسی سفر میں پہلی بار میں اندر سے ٹوٹا تھا۔ میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں۔

 دو دن تک، میں خاموش بیٹھا اور اس سارے واقعہ میں اپنی غلطی تلاش کرتا رہا۔ اقتدار کا ایک ذرہ بھر لالچ بھی نہیں تھا لیکن اپنی عزت نفس پر یہ چوٹ کس کو دکھاؤں؟ میں اپنے پیاروں کے دیے ہوئے درد کا اظہار کہاں کروں؟

a3w
a3w