حیدرآباد

’یوپی آئی، لین دین پر رقم کی وصولی عوام کو ٹھگنے کے مترادف‘

تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے، یوپی آئی رقمی لین دین پر مرکزی حکومت کی جانب سے رقم کی وصولی سے متعلق خبر پر برہمی کااظہار کیا۔

حیدرآباد : تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے، یوپی آئی رقمی لین دین پر مرکزی حکومت کی جانب سے رقم کی وصولی سے متعلق خبر پر برہمی کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

انہوں نے اس خصوص میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف ادائیگیوں کے نام پر لوگوں کو آن لائن ادائیگیوں کی طرف راغب کرنا اور اب ان ادائیگیوں پر 1.1 فیصد چارج لینا مودی حکومت کی گھٹیا اخلاقیات کا ثبوت ہے۔

10 لاکھ کروڑ روپے کے لین دین پر 1.1 فیصد ٹیکس، ہر سال 11 ہزار کروڑ روپے عوام سے وصول کئے جائیں گے۔

نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این اے سی آئی) نے حال ہی میں جاری کردہ سرکلر میں کہا ہے کہ یو پی آئی کے ذریعہ کئے جانے والے کاروباری لین دین پر 1.1 فیصد چارج وصول کیا جا سکتا ہے۔

این پی سی آئی کے حالیہ سرکلر میں یکم اپریل سے یواپی آئی کے 2,000 روپے سے زیادہ کے لین دین پر 1.1 چارجس کی وصولی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت پر برہمی کااظہار کیا ہے۔