شمالی بھارت

یوپی کے 288 عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ روانہ

ریاست سے جملہ 26786 عازمین حج ارض مقدس روانہ ہوں گے۔ اس بار ریاست کیلئے 31ہزارکا کوٹہ مقررہوا تھا لیکن درخواستیں زیادہ نہیں آئیں۔ 26786 افراد کا انتخاب عمل میں آیا۔

لکھنو: اترپردیش سے تقریباً 300 عازمین حج کا پہلا قافلہ اتوار کے دن لکھنو کے چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایرپورٹ سے مدینہ روانہ ہوا۔ اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سربراہ محسن رضا نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

 انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ آج اترپردیش کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً300 عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنو سے روانہ ہوا۔ ریاست سے جملہ 26786 عازمین حج ارض مقدس روانہ ہوں گے۔ اس بار ریاست کیلئے 31ہزارکا کوٹہ مقررہوا تھا لیکن درخواستیں زیادہ نہیں آئیں۔ 26786 افراد کا انتخاب عمل میں آیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقریباً14ہزار عازمین حج لکھنو سے روانہ ہوں گے جبکہ مابقی دہلی سے جائیں گے۔ چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایرپورٹ لکھنو کے ترجمان نے بتایاکہ پہلی پرواز کے تمام  288مسافرین کا ضلع‘ایرلائن اور ایرپورٹ عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔

مولاناخالدرشیدفرنگی محلی‘مرکزی وزیرکوشل کشور‘یوپی کے مملکتی وزیراوقاف حج واقلیتی فلاح بہبود دانش انصاری اور محسن رضا نے اترپردیش حج ہاؤز سے ایرپورٹ جانے والی عازمین حج کی بس کو جھنڈی دکھائی۔

ایرپورٹ ترجمان نے حج آپریشنس کی مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال لکھنو ایرپورٹ سے تقریباً 11,500 عازمین کی روانگی عمل میں آئے گی۔ 2022ء میں یہ تعداد5,500 تھی۔ وارانسی کے تقریباً2500 عازمین حج بھی لکھنوایرپورٹ سے سفرکریں گے۔

 مسافرین کی سہولت کیلئے ٹرمنل ون میں داخلہ کیلئے خصوصی گیٹ مختص کی گئی۔ لمحہ آخر کی کاروائی کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی گئی۔ ایمگریشن‘سی آئی ایس ایف اور کسٹمس عہدیداروں کے اشتراک سے علٰحدہ بیاگیج اسکریننگ کا بھی انتظام کیاگیا۔

 ریاستی حج کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ تال میل برقرار ہے۔ ٹرمنل ون کے سیکیوریٹی ہولڈایریا میں عازمین حج کیلئے وضوخانہ اور نمازگاہ کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔  21مئی تا6جون سعودیہ (سعودی عربین ایرلائنس) کی 45 پروازوں کے ذریعہ 14ہزارسے زائد مسافرین لکھنو ایرپورٹ سے مدینہ روانہ ہوں گے۔