ایشیاء

عرس حضرت نظام الدین اولیاء ؒ: پاکستانی زائرین کی اٹاری سرحد سے ہندوستان آمد

اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے کم از کم 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کئے ہیں اور انہیں خواجہ نظام الدین اولیاء ؒکے 5 روزہ سالانہ عرس تقاریب کے لیے واگھا۔ اٹاری سرحد سے ہندوستان کا سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔

اسلام آباد (آئی اے این ایس) اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے کم از کم 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کئے ہیں اور انہیں خواجہ نظام الدین اولیاء ؒکے 5 روزہ سالانہ عرس تقاریب کے لیے واگھا۔ اٹاری سرحد سے ہندوستان کا سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
مکہ مکرمہ کی ہوٹل میں آگ، 8 زائرین پاکستانی ہلاک
پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر میں چادر چڑھائی

زائرین نے ہفتہ کے روز واگھاسرحد عبور کی اور ہندوستان میں داخل ہوئے۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے ویزا کا حصول 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے زائرین کے لیے ایک دشوار مرحلہ بن گیاتھا۔

بہر حال جاریہ سال پاکستان کے ساتھ 82 زائرین کو جنہوں نے ویزا کے لیے درخواست دی تھی‘ روانگی سے دو دن پہلے لاہور میں جمع ہونے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ ان کے ویزا کی کارروائی کو سہولت بخش بنایا جاسکے۔ اس مثبت واقعہ کو صحیح سمت میں اٹھائے گئے قدم کے طور پر دیکھا جارہاہے اور آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔

حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ کا عرس ایک اہم مذہبی تقریب ہے جس میں مختلف پس منظر رکھنے والے زائرین شرکت کرتے ہیں۔

باور کیا جاتاہے کہ ہندوستان کی جانب سے زائرین کو ویزا کی اجرائی سے دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کئی افراد کا یہ مانناہے کہ پاکستان میں قائم ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے زائرین کو ویزوں کی اجرائی ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر او رپاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ایس سی او کانفرنس کے دوران جو اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی مثبت بات چیت کانتیجہ ہے۔