تلنگانہ

منگوڈ میں ٹی آر ایس کی تائید کرنے سی پی ایم کا اعلان

سکریٹری سی پی ایم تلنگانہ ٹی ویرا بھدرم نے حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن میں ٹی آر ایس کی تائید کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: سکریٹری سی پی ایم تلنگانہ ٹی ویرا بھدرم نے حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن میں ٹی آر ایس کی تائید کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی حلقہ میں اصل مقابلہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان رہے گا۔رکن اسمبلی راج گوپال ریڈی کے استعفیٰ کے بعد ضمنی الیکشن ناگزیر ہوگیا ہے۔ راجگوپال ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی اسی لئے ان کی پارٹی ٹی آر ایس کی تائید کررہی ہے۔

سکریٹری سی پی ایم ٹی ویرا بھدرم نے آج اخباری نمائندں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرست جماعت ہے۔ اس سیاسی جماعت کو شکست دینے کیلئے وہ ٹی آر ایس کی تائید کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ملک میں مخالف بی جے پی محاذ قائم کرنے سے متعلق کی جارہی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے سی پی ایم قائدین سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وہ جلد سی ایم کے سی آر سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تائید صرف منگوڈ ضمنی انتخابات تک رہے گی۔