حیدرآباد

عرس حضرت سید امان اللہ شاہ قادری

حیدرآباد: عرس حضرت سید امان اللہ شاہ قادری و فاتحہ خوانی حضرت سید مہر علی شاہ قادری بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ بمقام حمید اللہ نگر شمس آباد منڈل میں منائ گئ۔

اس عرس تقاریب میں عقیدت منداں بلالحاظ مزہب و ملت مرد اور خواتین نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ 18 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر غسل شریف اور قصید بردہ شریف کا اہتمام کیا گیا۔

19 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب صندل مالی کی رسم انجام دی گئ۔ قاری محمد محبوب قادری سجادہ نشین و متولی درگاہ کی نگرانی میں صندل چھوٹی مسجد حمید اللہ نگر سے زایرین کی کثیر تعداد میں روانہ ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پنچا۔

رسم صندل مالی کی انجام دہی کے بعد جناب محمد محبوب سجادہ ننشین نے چادر گل پیش کی ان کے ہمراہ زایرین نے گل افشانی کی۔ بعد ازاں بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوئ ممتاز قوال جناب رفیق دار اور ہمنواوں نے ساز پر حمد باری تعالی نعتیہ کلام کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف و منقبتی کلام ساز پر پیش کیا ان کے منفرد اںداز کے گاے ہوے کلام کو زایرین کافی متاثر نظر آرہے تھے۔

رسم صندل مالی کے بعد زایرین کی جانب سے درگاہ شریف پر  گل افشانی کی گئ۔ جملہ مراسم عرس کی انجام دہی کے بعد انھوں نے ملت اسلامیہ اور ملک کی خوشحالی و ترقی اورعالم اسلام  میں امن و امان کے لیے دعا کی گئ۔

عرس کے موقع پر جناب محمد سلمان احمد نایب متولی اور ڈاکثر زیشان احمد کی نگرانی میں ماہرین ڈاکٹرس کی ٹیم نے زایرین کی طبی تشخیص و جنرل معاینہ کرتے ہوے انھیں ادویات دیے۔اس موقع پر قاری محمد سلمان احمد اور محمد رضوان احمد دوسروں نے عرس کے اںتظامات میں دیکھے گے۔

بعد نماز عشاء فاتحہ خواںی کے بعد طعام کا اہتمام کیا گیا۔ محفل نعت میں شعراء و نعت خواں اور دوسروں نے نعت شریف شان رسالت صلی علہوسلم کے ساتھ منقبتی کلام پیش کیا۔ عرس شریف کی اس تقاریب میں شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ دیگر ریاستون سے زایرین مرد و خواتین اوربچوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

جس میں قابل زکر مولانا اںوالفتح بںدگی ہاشاہ رکن وقف بورڈ تلنگانہ مولانا شجاع الدین افتخاری علی اکبر نیرومن  جناب سید مصطفے قادری پرنسپل فارمیسی کالج جناب حسن شریف جناب فصیح الدین محمد حسن ڈاکر قاضی محمد شوکت اللہ انصاری جناب سید مرتضی حسین کاظمی محمد شکور مسیح الرحمن کارپوریٹر جنگاوں اور دیگر کی کٹیر تعداد موجود تھی۔

تقاریب عرس شریف کے موقع پر شمس آباد منڈل میونسپلٹی محکمہ برقی آبرسانی کے ساتھ محکمہ پولیس جن میں ایس آئ بھاسکر کی نگرانی میں پولیس کے اسٹاف نے تمام تر نگرانی کی جن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔۔