امریکہ و کینیڈا

امریکی طیاروں نے شمالی یمن میں پاور پلانٹس پر کی بمباری

امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صعدہ صوبے کے دحیان شہر میں ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا جس سے شہر اور اس کے مضافات میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ یہ اطلاع یمنی ٹی وی چینل المسیرہ نے دی۔

دوحہ: امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صعدہ صوبے کے دحیان شہر میں ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا جس سے شہر اور اس کے مضافات میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ یہ اطلاع یمنی ٹی وی چینل المسیرہ نے دی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی فوج کو شیعہ عسکری سیاسی تحریک انصار اللہ (حوثی) کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے حکم کے بعد امریکہ نے اتوار کی رات یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت دیگر علاقوں پر فضائی حملے شروع کر دیے۔ انصار اللہ (حوثی) کو حال ہی میں امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور یہ تنظیم شمالی یمن پر حکومت کرتی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں، حوثی باغیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے دوبارہ شروع کریں گے کیونکہ مارچ کے اوائل میں اسرائیل نے غزہ پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روک دی تھی، تاکہ فلسطینی تحریک حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔