دہلی

امریکی مشیر قومی سلامتی کا 2 روزہ دورہ ہند

امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کے 2 روزہ دورہ ئ نئی دہلی میں جو اتوار سے شروع ہوگا‘ توقع ہے کہ ہندوستان اور امریکہ اسٹراٹیجک‘ علاقائی اور باہمی مسائل کے علاوہ انیشیٹیو آن کریٹیکل اینڈ ایمرجنگ ٹکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نئی دہلی: امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کے 2 روزہ دورہ ئ نئی دہلی میں جو اتوار سے شروع ہوگا‘ توقع ہے کہ ہندوستان اور امریکہ اسٹراٹیجک‘ علاقائی اور باہمی مسائل کے علاوہ انیشیٹیو آن کریٹیکل اینڈ ایمرجنگ ٹکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وائٹ ہاؤز نے امریکی مشیر قومی سلامتی کے دورہ کی توثیق کردی۔ نئی دہلی میں وہ ہندوستانی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات کریں گے۔

اپنے اس دورہ میں وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی بھی جائیں گے۔

ان کا یہ دورہ 20 جنوری کو امریکی صدر جو بائیڈن کی سبکدوشی اور ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف لینے سے چند دن قبل ہورہا ہے۔