مشرق وسطیٰ
ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات
دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کرکے سعودی امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ریاض: دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کرکے سعودی امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ العیبان بھی شریک تھے۔