مشرق وسطیٰ

امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز

دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوحہ  : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العدید ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات قطر کے العديد بیس سے کئی امریکی جنگی طیاروں نے پروازیں کیں۔ بتایا گیا کہ کے سی 135 ایئر ریفیولنگ ٹینکر اور بی 52 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے پروازیں کیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کا العدید ایئربیس ایرانی سرحد سے 200 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ایران میں امریکہ کے ورچوئل سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور یہ تشدد میں بدل سکتے ہیں۔

سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔

واشنگٹن وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے پر ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کو اولین ترجیح دیتے رہے ہیں، تاہم اگر وہ ضروری سمجھیں تو فوجی طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے اور اس حقیقت سے ایرانی حکومت بخوبی آگاہ ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ کیا قدم اٹھائیں گے، اس کا علم صرف انہیں ہی ہے۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایرانی حکومت کے عوامی اور نجی سطح پر دیے جانے والے پیغامات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت عوامی طور پر کچھ اور مؤقف اختیار کرتی ہے جبکہ نجی طور پر امریکہ کو مختلف پیغامات بھیج رہی ہے۔تاہم وائٹ ہاؤس ترجمان نے ان نجی بات چیت کی نوعیت کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کےحق میں مظاہروں پر قوم کوخراج تحسین پیش کیا سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا، آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا آیت اللہ خامنہ نے لکھا کہ غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائےکے ایجنٹوں سے عمل کراویا جانا تھا لیکن عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے اپنے عزم اور اپنی شناخت کا بھر پور اظہار کیا۔ آج کے مظاہرے امریکی سیاست دانوں کوخبردارکرنےکےلیےتھے۔

خامنہ ای کا کہناتھا کہ امریکہ اپنے فریبی اقدامات روکے اور اپنےآلہ کاروں پربھروسہ کرنا چھوڑ دے، ایرانی قوم مضبوط،طاقتور، باخبر ہے، دشمن کوپہچانتی ہےاور ایران قوم دشمن کےخلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہتی ہے۔یادر ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی حکومت کے حق میں بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے میں شریک مرد و خواتین نے ایرانی پرچم اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں