ایران کا اسرائیل کے 14 ڈرون اور ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل کا ایف 35 لڑاکا طیارہ اور 14 ڈرون مار گرا دیے جو متعدد صوبوں میں موساد ایجنٹوں کے ذریعے استعمال کیے جا رہے تھے۔

تہران: ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل کا ایف 35 لڑاکا طیارہ اور 14 ڈرون مار گرا دیے جو متعدد صوبوں میں موساد ایجنٹوں کے ذریعے استعمال کیے جا رہے تھے۔
ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق تہران کے جنوب میں واقع شہر ورامین کے ضلعی گورنر حسین عباسی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارناکو بتایا کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ شہر کے قریب گرا، سکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
ایرانی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد یہ تیسرا اسرائیلی جنگی طیارہ ہے جسے تہران نے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اسرائیل کے دفاعی نظام کا پول کھول دیادوسری جانب ایرانی پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی کے مطابق انہوں نے موساد ایجنٹوں کے زیرِ استعمال 14 ڈرون تباہ کر دیے۔
ایرانی لیبر نیوز ایجنسی (علنا) سے بات کرتے ہوئے سعید منتظر المہدی نے کہا کہ خودکش ڈرون، UAVs اور دھماکہ خیز آلات بنانے والی ورکشاپس تہران، البرز اور اصفہان کے صوبوں میں پکڑی گئیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تہران اور البرز میں ڈرون اور دھماکا خیز مواد لے جانے والی تین گاڑیوں کو پکڑا گیا جبکہ عراقی پولیس نے سرحد کے قریب ڈرون لے جانے والی تین گاڑیوں کو روکا اور ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔