تلنگانہ

مجھے انتخابی مہم سے دور رکھنے دہلی پولیس کااستعمال : ریونت ریدی

چیف منسٹرریونت ریڈی نے کہاہے کہ انتخابی مہم سے انہیں دوررکھنے کے لئے دہلی پولیس کا استعمال کیاگیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ سوشیل میڈیا پر کسی دوسروں کے پوسٹ کے لئے ریاستی چیف منسٹر کوذمہ دارٹہرانا غیرضانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنا کہاں تک درست ہے؟۔

حیدرآباد: چیف منسٹرریونت ریڈی نے کہاہے کہ انتخابی مہم سے انہیں دوررکھنے کے لئے دہلی پولیس کا استعمال کیاگیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ سوشیل میڈیا پر کسی دوسروں کے پوسٹ کے لئے ریاستی چیف منسٹر کوذمہ دارٹہرانا غیرضانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنا کہاں تک درست ہے؟۔

یہ مرکز ی محکمہ داخلہ ہے جس نے میرے خلاف شکایت کی اور ایک ریاست کے چیف منسٹر کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے غیر ضانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کے وکیل نے دہلی پولیس کی نوٹس کا جواب داخل کردیاہے۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ سوشیل میڈیا پر وائیرل امیت شاہ کے جعلی ویڈیوسے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور میں آئی این سی (کانگریس)تلنگانہ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا کوئی مالک نہیں ہوں۔

میں اس اکاؤنٹ کو نہیں چلاتا ہوں۔ میں صرف دوٹوئیٹر اکاؤنٹ چیف منسٹر تلنگانہ اورمیرا پرسنل اکاؤنٹ کا ذمہ دارہوں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی آج اپنی قیامگاہ واضح جوبلی ہلز پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ریونت نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے تحفظات میں اضافہ کا فیصلہ کیاہے اس لئے راہول گاندھی بی سی طبقہ کی مردم شماری کروانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ بی جے پی تحفظات کوختم کرنے کیلئے 400نشستوں پرکامیابی چاہتی ہے۔ بی جے پی جس نے 8ریاستوں میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کو زوال پزیر کرتے ہوئے وہاں اپنی حکومتیں تشکیل دی ہیں۔

اب بی جے پی تحفظات کوختم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ ورنہ حکومت کرنے کے لئے کسی بھی پارٹی کو دوتہائی اکثریت کافی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحفظات کو ختم کرنا آرایس ایس کی بنیادی پالیسی اور بی جے پی کا ایجنڈہ ہے۔

میں نے دستور میں ترمیم کرنے کے بی جے پی کے منصوبوں کا ذکر کیاتو میرے خلاف دہلی پولیس کا استعمال کیاگیاتاکہ تلنگانہ عوام کو خوفزدہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ عوام بالخصوص ایس سی‘ ایس ٹی اوربی سی عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے سال 2000 میں دستور میں ترمیم کے لئے اعلامیہ جاری کیا اور 10 رکنی جسٹس وینکٹا چلپا کمیشن کا تقرر کیا۔

کانگریس 2004 میں اقتدار میں آنے کے بعد دستورمیں تبدیلی کا خطرہ ٹل گیا۔چیف منسٹر نے کہاکہ آر ایس ایس کے بانی گوالکر اوراین جی ویدیانے اپنی کتاب میں کہاکہ تحفظات نہیں ہونا چاہئے لیکن کانگریس نے ہمیشہ کمزور وپسماندہ طبقات کے تحفظات کا دفاع کیاہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

ریونت ریڈی مسلمانوں کومذہب کے نام پر تحفظات فراہم کرنے مودی کے الزام کی نفی کرتے ہوئے کہاکہ مذہب کے نام پر کوئی تحفظات نہیں دئے گئے تاہم ABCDEزمرہ کے تحت ایس سی‘ایس ٹی بی سی اور مسلم کو سماجی ومعاشی پسماندگی کی بنیادپر تحفظات دیئے۔

چیف منسٹر نے کہاکہ دراصل اڈانی اورامبانی جو کارپوریٹ اداروں میں تحفظات کے نفاد کے خلاف تئیں ان کی ایما ء پر بی جے پی تحفظات کو ختم کرناچاہتی ہے۔ اسی لئے مودی نے 30 لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات نہیں کئے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی سے 50فیصد جائیدادوں پر کمزور طقبات کے تقررات عمل میں آئیں گے۔