سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کاجان کا بی ٹی ایس ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘کی ایکشن شوٹنگ سیکوینس کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گیا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘کی ایکشن شوٹنگ سیکوینس کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گیا ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے سلسلے میں چرچہ میں ہیں۔

اس فلم میں ایکشن شوٹنگ سیکوینس کا ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو ریا ہے۔

اس ویڈیو میں سلمان فلم کے ولن کے ساتھ فائٹ کا سین کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سلمان خان بی ٹی ایس ویڈیو میں جگپتی بابو اور ویجیندر سنگھ کے ساتھ دھماکے دار ایکشن سین کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم اجیت کامر کی ویرم کا ریمیک ہے۔

غور طلب ہے کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ہدایت کاری فرحاد سامجی نے کی ہے۔

وہیں، اس فلم کو سلمان خان نے خود پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے، دگوباتی وینکٹیش،شہنازگل، سدھارتھ نگم، راگھو جویال اور پلک تیواری بھی اہم کردار میں ہیں۔

یہ فلم 21اپریل 2023کو سنیما گھروں میں ریلیزہونے والی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button