کرناٹک
غریبوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے فیصلہ نے کانگریس کو جتایا: راہول
راہول گاندھی نے ریاستی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سچائی تھی‘ غریب عوام تھے جبکہ بی جے پی کے پاس پیسہ‘ طاقت اور سب کچھ تھا لیکن کرناٹک کی جنتا نے اسے ہرادیا۔

بنگلورو: کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن کہا کہ کرناٹک کے عوام نے نفرت اور بی جے پی کی پیسہ کی طاقت کو ہرایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف ایک وجہ سے برسراقتدار آئی اور وہ وجہ پارٹی کا غریبوں‘ پسماندہ طبقات اور دلتوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ تھا۔
کانگریس کے سابق صدر‘ ریاست کے نئے چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹر کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے۔ راہول گاندھی نے ریاستی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سچائی تھی‘ غریب عوام تھے جبکہ بی جے پی کے پاس پیسہ‘ طاقت اور سب کچھ تھا لیکن کرناٹک کی جنتا نے اسے ہرادیا۔
عوام نے بی جے پی کرپشن اور اس کی نفرت کو بھی شکست دی۔ نفرت کے بازار میں ہم نے محبت کی دکانیں کھولیں۔ نفرت کو مٹایا‘ محبت جیتی۔