جنوبی بھارت

وی سی چندر کمار ایروڈ ایسٹ اسمبلی سیٹ سے ڈی ایم کے امیدوار ہوں گے

ڈی ایم کے نے کانگریس کے ساتھ بات چیت کی ، جس نے اس سے قبل 2021 اور 2023 میں یہ نشست حاصل کی تھی

چنئی: حکمراں دراوڑ منیترا کژاگم (ڈی ایم کے) نے ہفتہ کی صبح پارٹی کی انتخابی مہم کے جوائنٹ سکریٹری وی سی چندر کمار کو 5 فروری کو ہونے والے ایروڈ ایسٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا امیدوار قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
ڈی ایم کے ٹاملناڈو میں کانگریس کو لوک سبھا کی7 نشستیں دینے پرآمادہ
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

ڈی ایم کے نے کانگریس کے ساتھ بات چیت کی ، جس نے اس سے قبل 2021 اور 2023 میں یہ نشست حاصل کی تھی اور آئندہ 2026 کے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے درمیان متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

ڈی ایم کے کے صدر اور وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے یہاں ایک بیان میں اعلان کیا کہ مسٹر چندر کمار کو ڈی ایم کے کی قیادت والے محاذ کے اتحادیوں کی حمایت سے ڈی ایم کے امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔