حیدرآباد
جدید سکریٹریٹ میں بھی واستو کا چکر، سی ایم دفترکو 9 ویں منزل پر منتقل کرنے کا فیصلہ
ایسا لگتا ہے کہ کانگریس حکومت نے ایک بار پھر تلنگانہ سکریٹریٹ میں تعمیراتی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حیدرآباد : ایسا لگتا ہے کہ کانگریس حکومت نے ایک بار پھر تلنگانہ سکریٹریٹ میں تعمیراتی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب تک چیف منسٹر کا قافلہ سکریٹریٹ کے مین گیٹ سے سکریٹریٹ میں داخل ہوتا تھا لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اب سے یہ قافلہ ویسٹ گیٹ سے داخل ہوگا اور نارتھ ایسٹ گیٹ سے باہر نکلے گا۔
ساؤتھ ایسٹ گیٹ سے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور دیگر اعلیٰ حکام کا آنا جانا رہتا ہے۔ ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار واستو میں تبدیلیاں کی ہے۔
چیف منسٹر کے دفتر کو پہلے چھٹی منزل پر تھا، نویں منزل پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فی الحال نویں منزل پر سی ایم او کے قیام کے لیے امور تکمیل کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ سکریٹریٹ کے اندر کچھ اور تبدیلیاں بھی کی جا رہی ہیں۔