مندروں میں توڑپھوڑ،یوپی میں 4ہندوگرفتار
مقامی ہندوتنظیموں نے اس واقعہ پر برہمی ظاہرکی تھی اوراحتجاج منظم کئے تھے۔ انہوں نے حملہ کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔
لکھنو: اترپردیش پولیس نے جمعرات کے روز چارافرادبشمول ہریش شرما(اصل ملزم)‘ شیوم، کیشواور اجئے کوگرفتارکرلیاجن پر4 مندروں میں مورتیوں کی توڑپھوڑکرنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ پیش آیا تھا جب بلند شہر کی چار ہندومندروں کونشانہ بنایا گیاتھا اوران میں توڑپھوڑ کی گئی تھی۔
مقامی ہندوتنظیموں نے اس واقعہ پر برہمی ظاہرکی تھی اوراحتجاج منظم کئے تھے۔ انہوں نے حملہ کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔اشرار نے مختلف ہندو دیوی دیوتاؤں کی12 مورتیوں کو تباہ کردیاتھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 30مئی کی رات بارل میں پیش آیاتھا۔ مقامی عوام کو اس وقت توڑپھوڑکا پتہ چلاتھا جب انہوں نے چار مندروں میں تباہی دیکھی تھی۔
انہوں نے فوراً پولیس کواطلاع دی تھی۔پولیس نے چاروں مندروں کوفوری مہربندکردیاتھا۔مقامی عوام کوشبہ ہے کہ اشرار نے جان بوجھ کر مندروں کونشانہ بنایاتھاتاکہ سماج میں پرامن بقائے باہم کودرہم برہم کیاجاسکے۔