مایاوتی کووزارت عظمیٰ کاامیدوار بنانے بی ایس پی کا فیصلہ
سینئر بی ایس پی لیڈر نے بتایاکہ بی ایس پی نے مایاوتی کو وزارت عظمیٰ امیدوارکی حیثیت سے پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی ایس پی کسی بھی سیاسی جماعت کی پیرونہیں ہے۔
لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے فیصلہ کیاہے کہ2024کے لوک سبھا انتخابات کیلئے اس کی سربراہ مایاوتی کووزارت عظمیٰ امیدوارکی حیثیت سے پیش کیاجائے۔ بی ایس پی ذرائع نے بتایاکہ پارٹی لوک سبھا الیکشن میں کسی کے بھی ساتھ اتحادنہیں کرے گی اورتنہامقابلہ کرے گی۔
سینئر بی ایس پی لیڈربھیم راؤامبیڈکر نے کہاکہ اپوزیشن قائدین مختلف ریاستوں میں میٹنگس کررہے ہیں تاکہ2024کے لوک سبھاانتخابات میں بی جے پی کے خلاف مقابلہ کرنے اپوزیشن جماعتوں کیلئے گراؤنڈورک کیاجاسکے۔ کئی مراحل کے بعد بھی یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ اپوزیشن کا وزارت عظمیٰ کاامیدوارکون ہوگا۔
سینئر بی ایس پی لیڈر نے بتایاکہ بی ایس پی نے مایاوتی کو وزارت عظمیٰ امیدوارکی حیثیت سے پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی ایس پی کسی بھی سیاسی جماعت کی پیرونہیں ہے لیکن یہ نظریات اورکیڈر پر مبنی پارٹی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مایاوتی کوملک بھرکے دلتوں کااعتمادحاصل ہے اوروہ ایک سخت اورقابل اڈمنسٹریٹرہونے کی شبیہہ رکھتی ہیں۔ پارٹی قائدین کا دعویٰ ہے کہ مایاوتی کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنائے جانے سے بی جے پی میں شامل ہونے والے دلت لوگ دوبارہ پارٹی میں واپس آجائیں گے۔