آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں بلدیہ کی جانب سے تعمیر کردہ جدید بس شیلٹر اچانک منہدم

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بلدیہ کی جانب سے تعمیر کردہ جدید بس شیلٹر اچانک منہدم ہو گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بلدیہ کی جانب سے تعمیر کردہ جدید بس شیلٹر اچانک منہدم ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
میگیلینک کلاوڈ کی نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر فہرست، ایک اہم سنگ میل
ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفس، مولوگا
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : شعبان کی عظمت اور بزرگی دوسرے مہینوں پر اسی طرح ہے، جس طرح مجھے تمام انبیاء کے پر عظمت اور فضیلت حاصل ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بہتر طبی خدمات فراہم کریں:  ہنمکونڈا ڈسٹرکٹ کلکٹر

تفصیلات کے مطابق گریٹروشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن(جی وی ایم سی) آفس کے سامنے حال ہی میں تعمیر شدہ آر ٹی سی بس بے منہدم ہو گیا۔

اس واقعہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ااور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

جی وی ایم سی کے میئر ہری وینکٹ کماری نے حال ہی میں 40 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے اس بس شیلٹر کا افتتاح کیاتھاتاہم اس کو لگانے کے پانچ دنوں میں ہی اس کے گرجانے پر عوام میں برہمی دیکھی گئی۔

سی پی ایم اور جنا سینا کارپوریٹرس نے تشویش کا اظہار کیا کہ بس شیلٹر کے تعمیراتی کاموں میں بدعنوانی ہوئی ہے۔

ڈھانچے خراب حالت میں ہے۔ انہوں نے ناقص کام کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔