مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

مسجد نبوی صلوآلہ وسلم میں بارش کے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران بھی بعض افراد نماز پڑھنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف ہیں۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کا سب سے زیادہ اثر مدینہ منورہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے سبب محکمہ موسمیات کی طرف سے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش سے متاثرہ شہروں میں اسکولوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بارش کے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران بھی بعض افراد نماز پڑھنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ بھی سعودیہ عرب کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سڑکوں پر بھرے پانی، ٹریفک میں رکاوٹ، پانی کے درمیان پھنسی گاڑیاں اور دیگر نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔