حیدرآباد

تشکیل تلنگانہ کے بعد دھان کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ: کے ٹی آر

تارک راما راؤ نے مزید کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست کی ترقی بالخصوص حیدرآباد کی ترقی مثالی اور تیز رفتار رہی ہے۔ آج حیدرآباد ٹیکوں کی تیاری کے شعبہ میں دنیا کا اہم مرکز بن چکا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست میں دھان کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اور مرکزی حکومت نے ری است سے دھان خرید نے سے انکار کردیا ہے۔

 آج مادھا پور میں منعقدہ راونڈ ٹیبل کانفرنس بعنوان ”ویج آئیل۔ شعبہ آئیل سیڈ“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کو مالی نقصانات سے بچانے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے دھان کے بجائے متبادل فصلوں کی کاشت کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست کو پرسڈ فوڈ کی تیاری کے مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کار طبقہ سے خواہش کی کہ وہ خوردنی تیل کی تیاری کے شعبہ میں سرمایہ مشغول کرنے میں دلچسپی دکھائیں۔

 راؤ نے مزید کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست کی ترقی بالخصوص حیدرآباد کی ترقی مثالی اور تیز رفتار رہی ہے۔ آج حیدرآباد ٹیکوں کی تیاری کے شعبہ میں دنیا کا اہم مرکز بن چکا ہے۔ اسی طرح شعبہ لائف سائنس میں بھی حیدرآباد کی ترقی قابل رشک ہے۔

حکومت کی کوششوں کی وجہ سے کئی بڑی بڑی کمپنیوں کے درمیان حیدرآباد میں اپنا مرکز قائم کرنے کیلئے مسابقت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی و دیگر موجود تھے۔