قومی

ویڈیو : سونم وانگ چک نے بھوک ہڑتال ختم کردی

سماجی کارکن سونم وانگ چک نے 27ویں دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڈیو پیغام کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

نئی دہلی: سماجی کارکن سونم وانگ چک نے 27ویں دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڈیو پیغام کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

سونم وانگ چک نے نیٹ (NEET) امتحان کے پرچہ لیک معاملے اور طلبہ سے متعلق مختلف مسائل کے حل کے مطالبہ پر بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ جمعہ کو ان کی ہڑتال کا 27واں دن تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڈیو پیغام کے بعد سونم وانگ چک نے اپنا انشن ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم اس حوالہ سے حکومت یا سونم وانگ چک کی جانب سے باضابطہ تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال کو طلبہ اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہوئی تھی، جبکہ نیٹ امتحان اور طلبہ کے مسائل پر ملک بھر میں بحث جاری ہے۔