حیدرآباد

ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح محمد سراج کا حیدرآباد میں شاندار استقبال

سراج کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر جمع تھی۔ مداحوں نے سراج کا پرتپاک استقبال کیا، ان کے ساتھ سیلفی لی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر حیدرآباد واپس آنے والے محمد سراج کا شائقین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ شائقین کا جوش اور ولولہ قابل دید تھا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

شائقین نے محمد سراج کو کھلی جیپ میں مہندی پٹنم کے سروجنی دیوی ہاسپٹل سے مانصاحب ٹینک گروانڈ تک ریالی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سراج کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر جمع تھی۔ مداحوں نے سراج کا پرتپاک استقبال کیا، ان کے ساتھ سیلفی لی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سراج کے استقبال کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں نے سراج کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

سراج نے بھی اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

سراج نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی تیز گیندوں نے مخالف بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ سراج کے اس شاندار استقبال نے ثابت کر دیا کہ مداح اپنے ہیرو کی کتنی عزت کرتے ہیں اور وہ اس کی کامیابیوں پر کتنے خوش ہیں۔

a3w
a3w