حیدرآباد

حیدرآباد کے مولاعلی ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کو قطاروں کے ذریعہ ٹرین میں بٹھانے کی ویڈیوزوائرل

آرپی ایف کے ملازمین مسافرین میں اس طرح کی ڈسپلن کے مظاہرہ کو یقینی بنارہے ہیں۔

حیدرآباد: دیوالی اورچھٹ پوجا تہواروں کے دوران مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں میں مسافرین کے ہجوم کو قطار کے ذریعہ ٹرینوں میں بٹھایاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

آرپی ایف کے ملازمین مسافرین میں اس طرح کی ڈسپلن کے مظاہرہ کو یقینی بنارہے ہیں۔

یہ واقعہ جس کی ویڈیوزسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،حیدرآباد کے مولاعلی ریلوے اسٹیشن کی ہیں۔

ان ویڈیوز پر سوشیل میڈیا کا استعمال کرنے والوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کو ایک بہتر قدم قراردیا ہے۔