تلنگانہ
تلنگانہ: موٹرسائیکل کو بولیروگاڑی کی ٹکر۔ایک شخص ہلاک
وہ گوپال دنّے ریزروائر کے قریب واقع تالاب کی نگرانی کے لئے اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔اسی دوران ایک بولیرو گاڑی نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں نرسمہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: بولیرو گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہونے کا واقعہ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، مہلوک کی شناخت 56 سالہ نرسمہا کے طور پر ہوئی ہے جو شاگا پور گاؤں کا رہنے والاتھا۔
وہ گوپال دنّے ریزروائر کے قریب واقع تالاب کی نگرانی کے لئے اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔اسی دوران ایک بولیرو گاڑی نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں نرسمہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اس کے بیٹے کی جانب سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔