لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملنے پر ودیا بالن جذباتی ہوگئیں
ودیابالن نے کہا کہ بطور نئی اداکارہ میں لتا منگیشکرکو ایک پروگرام میں بڑی محبت سے دیکھ رہی تھی۔ بعد ازاں میں نے انہیں فون کرنے کی ہمت کی۔ میں نے فون پر ان کی پرکشش آواز سنی، انہوں نے میرے لئے گھر پر ایک ساڑی بھیجی اور یہ میرے لئے اعزاز تھا۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملنے کے بعدجذباتی ہو گئیں۔ ودیا بالن لتا منگیشکر کی بہت بڑی مداح ہیں۔ لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملنے پر ودیا بالن جذباتی ہو گئیں۔ ودیابالن نے بتایا کہ انہوں نے آج لتا جی کی تحفے میں دی گئی ساڑی پہنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور نئی اداکارہ میں لتا منگیشکرکو ایک پروگرام میں بڑی محبت سے دیکھ رہی تھی۔ بعد ازاں میں نے انہیں فون کرنے کی ہمت کی۔ میں نے فون پر ان کی پرکشش آواز سنی، انہوں نے میرے لئے گھر پر ایک ساڑی بھیجی اور یہ میرے لئے اعزاز تھا۔
میں ہمیشہ اس ساڑی کو پہننا چاہتی تھی اور اور ایک دن انہیں دیکھنا چاہتی تھی، لیکن آج تو ہونا ہی تھا، اور یہاں میں یہ ساڑی پہن کر آئی ہوں، یہ باوقار ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ حاصل کر رہی ہوں۔ یہ واقعی میرے لئے ایک آشرواد جیسا ہے اور اس دوران میں کافی جذباتی ہوگئی تھی۔ مجھے دئے گئے اس اعزاز کے لئے بہت بہت شکریہ۔
آشا بھوسلے کو بھی لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا سب سے باوقار ایوارڈ ہے، لیکن میری خواہش تھا کہ لتا دیدی یہاں خود موجود ہوتیں۔ آشا بھوسلے نے جذباتی ہوکر ہردے ناتھ منگیشکر کا کمپوز موگرا پھلالا گانا گایا اور اس کے بعد وہاں پر موجود سبھی لوگوں نے لتا منگیشکر کے لئے اور آشا بھوسلے کے لئے تالیاں بجائیں۔