حیدرآباد

کے سی آر جیسا عوام پرور قائد ملنا عوام کی خوش قسمتی: کے کویتا

رکن کونسل نے کہا کہ انتہائی قلیل عرصہ میں ریاست کے رنگ و روپ کو بدلنے کا سہرا کے سی آر کے سرجاتا ہے۔ ان کی دور اندیش اور مدبرانہ قیادت میں ایک ایساء آبپاشی پراجکٹ تعمیر کیا گیا جس کی بدولت ریاست میں سبز انقلاب برپا ہوا۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں کے چندر شیکھر راؤ جیساء عوام پرور قائد ملا ہے، نظام آباد میں آج یوم آبپاشی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دو فل فارم ہیں، ایک کلوا کنٹلہ چندر شیکھر راؤ تو دوسرا کالوا (نہر) چیک ڈیم(سی) اور ریزروائر (آبی ذخیرہ) ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد

 رکن کونسل نے کہا کہ انتہائی قلیل عرصہ میں ریاست کے رنگ و روپ کو بدلنے کا سہرا کے سی آر کے سرجاتا ہے۔ ان کی دور اندیش اور مدبرانہ قیادت میں ایک ایساء آبپاشی پراجکٹ تعمیر کیا گیا جس کی بدولت ریاست میں سبز انقلاب برپا ہوا۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو تجویز پیش کی کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا لیشورم پراجکٹ کی خوب تشہیر کرے اور اسے قومی پراجکٹ کا درجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک قائد کے پاس وزارت آبپاشی کا قلم دان بھی تھا۔

 اُس وقت آبپاشی پراجکٹس کیلئے کتنی رقومات مختص کی گئی اور کتنی خرچ کی گئی اور آج کتنی رقومات مختص اور خرچ کی جارہی ہیں۔حساب کتاب سے عوام بخوبی واقف ہیں۔ کانگریس دور میں بغیر پراجکٹ تعمیر کئے نہروں کی کھدائی کرتے ہوئے کروڑہا روپے کا غبن کرلیا گیا۔

 دوسری طرف بی آر ایس دور میں حکومت نے صرف ضلع نظام آباد کی آبپاشی ضروریات کی تکمیل کیلئے پانچ ہزار کروڑ روپے مختص کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی انتہائی شفاف ہے اس لئے اپنے کارناموں کو آئندہ21دنوں کے دوران بڑے پیمانے پر عوام کے سامنے لایا جارہا ہے۔

a3w
a3w