دہلی
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے جمعہ کے دن جموں وکشمیر کے ضلع گلمرگ علاقہ میں دہشت گردحملہ میں ہلاک فوجیوں کے کنبوں سے اظہارتعزیت کیا۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) پرینکا گاندھی نے جمعہ کے دن جموں وکشمیر کے ضلع گلمرگ علاقہ میں دہشت گردحملہ میں ہلاک فوجیوں کے کنبوں سے اظہارتعزیت کیا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا کہ گلمرگ میں دہشت گردحملہ میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں‘ زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی تمنا کرتی ہوں۔
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کے دن فوجی گاڑی پر بڑے دہشت گرد حملہ میں دو فوجی اور دو سیویلین پورٹرس ہلاک اور دیگر تین فوجی زخمی ہوگئے تھے۔