مشرق وسطیٰ

صدرفلسطین محمود عباس اگلے ہفتہ چین کا سرکاری دورہ کریں

ژنہوانے بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ایک فون کال میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ چین اس کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیجنگ: فلسطینی صدر محمود عباس اگلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے جس کے بعد فلسطینی صدر اب چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
اسرائیل کے وزیر معیشت کا کل سے دورہ ہند
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

ژنہوانے بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ایک فون کال میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ چین اس کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین کے وزیر خارجہ نے اپریل میں اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں سے کہا تھا کہ بیجنگ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، کن گینگ نے مبینہ طور پر مسٹر عباس کو بتایا کہ ان کا ملک دو ریاستی حل پر مبنی بات چیت جلد از جلد دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے اپریل میں اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کو بتایا تھا کہ ان کا ملک امن مذاکرات میں مدد کے لیے تیار ہے۔