سوشیل میڈیا

وائرل ویڈیو: ہاتھی کے مجسمے کے نیچے آدمی پھنس گیا

لوگوں کا کہنا ہے کہ عقیدت مند اپنی منت پوری کرنے کے لئے اس ہاتھی کے نیچے سے نکلتے ہیں۔ ہاتھی کے اس مجسمہ کے نیچے جگہ اتنی کم ہے کہ کئی بار لوگ اس میں پھنس جاتے ہیں۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک شخص کو وہاں کے ایک مندر میں نصب ہاتھی کے مجسمے کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص مندر کے احاطہ میں ایک رسم کی تکمیل کررہا تھا کہ ہاتھی کے مجسمہ کے نیچے پھنس گیا۔

یہ ویڈیو امر کنٹک کا ہے، جو مدھیہ پردیش میں نرمدا کا اصل مقام ہے۔ یہاں ایک ہاتھی اور ایک گھوڑے کے دو (بُت) مجسمے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ عقیدت مند اپنی منت پوری کرنے کے لئے اس ہاتھی کے نیچے سے نکلتے ہیں۔ ہاتھی کے اس مجسمہ کے نیچے جگہ اتنی کم ہے کہ کئی بار لوگ اس میں پھنس جاتے ہیں۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1599737904749629441

ویڈیو میں اس شخص کو مجمسہ کے نیچے سے باہر نکلنے کی پوری کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مندر کے پجاری کو بھی اس آدمی کو باہر آنے میں مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیگر لوگوں کو اس شخص کو مختلف مشورے دیتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شخص ہاتھی کے نیچے سے باہر آنے میں کامیاب ہوا یا نہیں اور ویڈیو دیکھنے والے تجسس کا شکار ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ 2019  میں بھی سامنے آیا تھا جب ایک خاتون رسم ادا کرتے ہوئے پھنس گئی تھی تاہم وہ ہاتھی کے مجسمے کے نیچے سے باہر آنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔