دہلی

وِستارا کی دُبئی۔ ممبئی پرواز کے مسافرین کو ڈومیسٹک ٹرمنل لے جانے کی غلطی

وِستارا کی پرواز سے دُبئی سے آمد کے بعد بعض مسافرین کو غلطی سے امیگریشن پروسیجر کی تکمیل کے بغیر ڈومیسٹک ٹرمنل لے جایا گیا۔

نئی دہلی: وِستارا کی پرواز سے دُبئی سے آمد کے بعد بعض مسافرین کو غلطی سے امیگریشن پروسیجر کی تکمیل کے بغیر ڈومیسٹک ٹرمنل لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

اتوار کے دن کا یہ واقعہ ممبئی ایرپورٹ کا ہے۔ ایرلائن نے کہا ہے کہ وہ طریقہ کار بہتر بنائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ ہندوستانی ایرپورٹس پر بیرون ِ ملک سے آنے والوں کا امیگریشن لازمی ہے۔

ایرلائن نے پیر کے دن جاری بیان میں کہا کہ 4 فروری کو وِستارا کی پرویز یو کے 202 دُبئی۔ ممبئی کے چند مسافرین کو غلطی سے انٹرنیشنل ارائیول کے بجائے ڈومیسٹک ارائیول لے جایا گیا۔

a3w
a3w