تلنگانہ

نلگنڈہ میں آئی ٹی ہب کی تعمیر آخری مرحلہ میں پہنچ گئی

ضلع نلگنڈہ میں آئی ٹی ہب کی تعمیر اب آخری مرحلہ میں پہنچ گئی ہے۔ ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں وزیر آئی ٹی تارک راما راو اس کاافتتاح کریں گے۔

حیدرآباد: آئی ٹی انڈسٹری جو کبھی ملک بھر کے بڑے شہروں تک محدود تھی،تیزی سے دوسرے درجے کے شہروں تک پھیل رہی ہے۔ تلنگانہ کے اضلاع ورنگل، کھمم، کریم نگر، محبوب نگر، نظام آباد اور سدی پیٹ تک اس کی توسیع ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
ایشیا کپ 2023 ستمبر میں ہوگا
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات

ضلع نلگنڈہ میں آئی ٹی ہب کی تعمیر اب آخری مرحلہ میں پہنچ گئی ہے۔ ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں وزیر آئی ٹی تارک راما راو اس کاافتتاح کریں گے۔

تقریبا90کروڑروپئے کے صرفہ سے تعمیر کئے جانے والے آئی ٹی ہب کے کام کاج کیلئے پہلے ہی بعض آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی گئی ہے۔تلنگانہ اکیڈیمی فار اسکل اینڈ نالج کے زیراہتمام حال ہی میں میگاجاب میلہ بھی منعقد کیاگیاجس میں تقریبا 15کمپنیوں نے حصہ لیا۔مقامی افراد کو روزگار کے مواقع پر طلبہ نے مسرت کااظہار کیا ہے۔

ان طلبہ نے کہاکہ حیدرآباد،بنگالورو اور چینئی جیسے مقامات جاکر آئی ٹی کی ملازمت حاصل کرنے کے بجائے ان کو ان ہی کے آبائی ضلع میں ملازمت حاصل ہورہی ہے جس پر وہ کافی خوش ہیں کیونکہ ان شہروں میں قیام کے مسائل بھی پیش آسکتے ہیں۔مستقبل میں ضلع کے نوجوانو ں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے مزید کمپنیوں کو یہاں پر لانے کا حکام نے وعدہ کیا ہے۔