آندھراپردیش
وویکا نندا ریڈی قتل کیس، اویناش ریڈی کی سی بی آئی عدالت میں حاضر
کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی اویناش ریڈی، والد بھاسکر ریڈی اور دیگر ملزمین جمعہ کو یہاں وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس میں سی بی آئی عدالت میں حاضر ہوئے ہیں۔
حیدرآباد: کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی اویناش ریڈی، والد بھاسکر ریڈی اور دیگر ملزمین جمعہ کو یہاں وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس میں سی بی آئی عدالت میں حاضر ہوئے ہیں۔
اویناش ریڈی، بھاسکر ریڈی اور دیوی ریڈی شیوا شنکر ریڈی جو ضمانت پر رہا ہیں، نامپلی کریمنل کورٹ کامپلکس میں سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
جبکہ اس کیس کے دیگر4ملزمین کو چنچل گوڑہ جیل سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ جن میں ملزمین ایرا گنگی ریڈی، سنیل یادو، اوما شنکر ریڈی اور جی اودئے کمار شامل ہیں۔
عدالت نے اگلی سماعت11جون تک ملتوی کردی ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے رواں ماہ کے اوائل میں اویناش ریڈی کو دی گئی ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی کو خارج کردیا تھا۔