دہلی

روسی فوج میں بھرتی 69ہندوستانیوں کی رہائی کا انتظار

وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت کو روسی فوج میں بھرتی ہونے والے 69ہندوستانیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔

نئی دہلی: وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت کو روسی فوج میں بھرتی ہونے والے 69ہندوستانیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
لاوس سے 17 ہندوستانی ورکرس کی واپسی
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل

انہوں نے کہا کہ کئی کیسس میں اشارہ ملا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی ہونے کے لئے گمراہ کیا گیا۔ گمراہ کرکے روسی فوج میں بھرتی کرانے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، اس پر مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں کہا کہ سی بی آئی نے 19 افراد اور ایجنسیوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے ہیں۔

10ہیومن ٹریفکرس کے خلاف ثبوت سامنے آیا ہے، جن کی شناخت حکومت جانتی ہے۔ 2ملزمین 24اپریل کو اور مزیددو7مئی کو گرفتار کئے گئے۔ وزیر خارجہ نے وقفہ سوالات میں کہا کہ ہمیں جلد بازی میں یہ نہیں کہنا چاہئے کہ روسی اس سلسلہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔

ہمیں اِس پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے یا بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم یہاں 69 افراد کو واپس لانے کے لئے موجود ہیں، کیونکہ ہندوستانی شہریوں کو بیرونی ممالک کی فوج میں کام نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تاحال روسی فوج میں بھرتی ہونے والے ہندوستانی شہریوں کے کیسس کی جملہ تعداد 91ہے۔ اِن میں 8ہلاک ہوگئے اور 14حکومت کی مدد سے کسی طرح ہندوستان واپس آگئے۔ روسی فوج سے 69ہندوستانی شہریوں کی رہائی کا انتظار ہے۔

a3w
a3w