حیدرآبادسوشیل میڈیا
حیدرآباد میں آسمان پر شہاب ثاقب نظرآئے
پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر رگھونندن راو نے یواین آئی کو بتایا کہ انٹرنیشنل میٹور آرگنائزیشن کے مطابق واضح تاریک آسمان پر زیادہ سے زیادہ 150شہاب ثاقب نظرآئیں گے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے آسمان پر شہاب ثاقب نظرآئے۔ان شہاب ثاقب کے آسمان پر غروب آفتاب کے بعد نظرآنے کا سلسلہ اس ماہ کی 17تاریخ تک جاری رہے گا۔پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر رگھونندن راو نے یواین آئی کو بتایا کہ انٹرنیشنل میٹور آرگنائزیشن کے مطابق واضح تاریک آسمان پر زیادہ سے زیادہ 150شہاب ثاقب نظرآئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ آسمان پر 9بجے شب واضح طورپر یہ شہاب ثاقب نظرآرہے ہیں۔یہ شہاب ثاقب سادہ آنکھ سے نظرآرہے ہیں تاہم ان کا مشاہدہ مختلف عوامل بشمول موسم اور فلکیاتی حالات پر منحصر ہے۔
a3w