شمالی بھارت

رانچی میں مسلم پرسنل لابورڈ کی وقف کانفرنس

مولانامحمد فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے مختلف بڑے شہروں میں وقف کے موضوع پر کانفرنس منعقد کررہاہے۔

نئی دہلی(پریس نوٹ) مولانامحمد فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے مختلف بڑے شہروں میں وقف کے موضوع پر کانفرنس منعقد کررہاہے۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
زمین کھسک جانے سے 2 مزدور خواتین زندہ دفن
مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
جامعۃ المؤمنات میں گرمائی دینی تعلیمی کورس

10ستمبرکو کولکتہ میں وقف کانفرنس رکھی گئی تھی اور اسی وقت جھارکھنڈ کے ارکان بورڈ کی دعوت پر طے کیاگیا تھا کہ6/اکتوبر کو رانچی میں وقف کانفرنس رکھی جائے، چنانچہ اسی تاریخ کو حج ہاؤس میں وقف کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے۔

مولاناخالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ جنرل سکریٹری بورڈ اوربورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کے علاوہ مختلف مذاہب و مسالک کے نمائندوں اور اہم شخصیتوں کا خطاب ہوگا۔

بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمد یاسین قاسمی کو اجلاس کا کنوینر مقرر کیا گیاہے، مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے اپیل کی جاتی ہے کہ تمام مسلمانان جھارکھنڈ پوری گرم جوشی کے ساتھ اس اہم اجلاس میں شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔

a3w
a3w