Waqf law protest Jammu Kashmir: میرواعظ عمر فاروق نظربند ، جامع مسجد میں نماز سے روکا گیا
صدرنشین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے آج بتایا کہ انہیں نظربند کیا گیا ہے اور جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

Waqf law protest Jammu Kashmir: سری نگر (پی ٹی آئی) صدرنشین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے آج بتایا کہ انہیں نظربند کیا گیا ہے اور جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
میر واعظ جو کشمیر کے میرواعظ میں شہر کے مقام نوہٹہ میں قائم تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں کو آج اس فرض کو ادا کرنا تھا انہیں اس سے منع کیا گیا۔ ایکس پر تحریر کردہ پیام میں انہوں نے تحریر کیاکہ اس جمعہ کو بھی انہیں نظربند رکھا گیا اور جامع مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکا گیا۔ (Waqf law protest Jammu Kashmir)
یہ دل شکنی بھی ہے اور جابرانہ ہے کہ حکام اپنی مرضی سے ان کے بنیادی مذہبی حقوق کچل رہے ہیں۔ میرواعظ جو شہر کے نگین علاقہ کے رہائشی ہیں نے ایکس پر وقف ترمیمی قانون کے خلاف کئی مذہبی تنظیموں کے وفاق متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) کی مدون کردہ قرار داد بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو بچوں کی ماں کو پڑوس کی لڑکی سے ہوگیا پیار، دونوں گھر چھوڑ کرفرار، پولیس بھی حیران
متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر نے قرار داد میں نئے قانون کی کئی دفعات پر تشویش ظاہر کی ہے جس میں ہندوستان کے وقف اداروں کے مذہبی کردار متاثر ہونے کا مسلمانوں کو خدشہ ہے۔ اس قرار داد کو جمعہ کی نماز دوران سارے جموں و کشمیر کی مساجد، خانقاہوں اور امام باڑوں میں سنایا جانا تھا۔ (Waqf law protest Jammu Kashmir)
قرار داد میں کہا گیا کہ نئے قانون کے ذریعہ وقف املاک کے انصرام اور نگرانی کے تعلق سے قابل لحاظ تبدیلیاں متعارف کی گئیں ہیں۔ جس سے بیشتر مسلمانوں کا احساس ہے کہ ان کے مذہبی اداروں میں مسلمانوں کا رول اور اختیارات معدوم ہوجائیں گے جو انہیں اسلامی اصولوں کے مطابق انہیں ان کے انصرام اور نگرانی کے لئے روایتاً حاصل تھے۔