بھارت

رام ناتھ کووندکا بابائے قوم کو خراج عقیدت

صدر رام ناتھ کووند نے عہدہ چھوڑنے سے قبل اتوار کو راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے عہدہ چھوڑنے سے قبل اتوار کو راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر کے دفتر سے ایک ٹویٹ میں لکھا گیاکہ "صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کے صدر کا عہدہ چھوڑنے سے پہلے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے دور اقتدار میں انہوں نے لوگوں سے مہاتما گاندھی کی تعلیمات اور نظریات پر عمل کرنے اور ان کی زندگی سے تحریک لینے کی اپیل کی۔”

مسٹر کووند آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کے خطاب کو باری باری ہندی اور پھر انگریزی میں آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے پورے قومی نیٹ ورک اور دوردرشن کے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

a3w
a3w