چالانات سے بچنے بائیکس کی نمبر پلیٹس کو ماسک سے ڈھکنے کیخلاف انتباہ
ٹریفک پولیس نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اس خصوص میں ایک خبر کا تراشہ بھی پوسٹ کیا۔ ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ بعض افراد ٹریفک چالانات سے بچنے کے لیے شاہراہوں پر نمبرپلیٹس میں اُلٹ پھیر کررہے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چالانات سے بچنے کے لئے بعض ٹووہیلرس چلانے والے اپنی گاڑیوں کے نمبرپلیٹس کو ماسک سے ڈھک رہے ہیں،ایساکرنا غیرقانونی ہے۔ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ٹریفک پولیس نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اس خصوص میں ایک خبر کا تراشہ بھی پوسٹ کیا۔ ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ بعض افراد ٹریفک چالانات سے بچنے کے لیے شاہراہوں پر نمبرپلیٹس میں اُلٹ پھیر کررہے ہیں۔
ساتھ ہی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ماسک بھی لگائے جا رہے ہیں۔ بائیکس کی نمبرپلیٹس کو موڑنا بھی ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ اس سلسلہ میں بیداری کے باوجود ایسے بائیکس سواروں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔بعض افرا د فلمی ہیروز اور کرکٹرز کی تصویریں نمبرپلیٹس پر لگا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں رانگ سائیڈ گاڑی چلانے، سگنل کی خلاف ورزی، گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات کرنے، حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے کے واقعات بھی دیکھے جارہے ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع ٹریفک پولیس کو دینے کی خواہش کی گئی ہے۔