حیدرآباد
واشنگٹن ڈی سی کی ایک ہوٹل میں فائرنگ،حیدرآبادی نوجوان ہلاک
مارچ 2022 میں روی تیجا اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گیاتھا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کا ایک نوجوان امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی کی ایک ہوٹل میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت حیدرآباد کے روی تیجا کے طور پر کی گئی ہے۔
روی تیجا کا خاندان شہر کے چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کی حدود میں آر کے پورم گرین ہلز کالونی میں رہتا ہے۔
مارچ 2022 میں روی تیجا اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گیاتھا۔
روی تیجا نے اپنی ماسٹر س کی ڈگری مکمل کر لی تھی اور وہ ملازمت کی تلاش میں تھا۔
ا س نوجوان کی موت سے آر کے پورم میں غم کی لہردوڑگئی۔