تلنگانہ

تلنگانہ کے ناگرجنا ساگرپراجکٹ میں پانی کی سطح میں ہر گھنٹے اضافہ

ناگرجنا ساگر پراجکٹکی مکمل سطح پانچ 590فٹ ہے، جبکہ موجودہ سطح548 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اُدھر آبی ذخیرہ سری سیلم کو تقریباً ایک لاکھ 40ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے، جس کے تحت بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ کرسٹ گیٹس کے ذریعہ ایک لاکھ کیوسک پانی باہر چھوڑا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجنا ساگرپراجکٹ میں پانی کی سطح میں ہر گھنٹے اضافہ ہو رہا ہے۔ بالائی علاقوں سے آنے والے پانی کی وجہ سے آبی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب یہ پانی کرسٹ گیٹس کو چھو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دریائے کرشنا میں طغیانی کا الرٹ
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

ناگرجنا ساگر پراجکٹکی مکمل سطح پانچ 590فٹ ہے، جبکہ موجودہ سطح548 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اُدھر آبی ذخیرہ سری سیلم کو تقریباً ایک لاکھ 40ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے، جس کے تحت بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ کرسٹ گیٹس کے ذریعہ ایک لاکھ کیوسک پانی باہر چھوڑا جا رہا ہے۔

اس کے نتیجہ میں ناگرجنا ساگر کو 65ہزار کیوسک پانی موصول ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز تک جاری بائیں نہر کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو بھی فی الحال روک دیا گیا ہے۔

فی الوقت حیدرآباد کے پینے کے پانی کی ضروریات کے لیے صرف 1100 کیوسک پانی جاری کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ کسی قسم کا آؤٹ فلو نہیں ہے۔ حکام سیلاب کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔