تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا
بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث اس پراجکٹ میں 3.42 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد حکام نے 42 دروازے کھولتے ہوئے 3.16 لاکھ کیوسک پانی نچلے علاقہ میں چھوڑا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں واقع جورالہ پراجکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔
بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث اس پراجکٹ میں 3.42 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد حکام نے 42 دروازے کھولتے ہوئے 3.16 لاکھ کیوسک پانی نچلے علاقہ میں چھوڑا۔
پراجکٹ کی مکمل سطح آب 318.51 میٹر ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 9.657 ٹی ایم سی ہے۔ فی الحال اس میں 8.790 ٹی ایم سی پانی موجود ہے۔
ادھردوسری طرف سری سیلم پراجکٹ سے ناگرجناساگرپراجکٹ میں بھی پانی کا بہاؤ جاری ہے۔ اس وقت 3 لاکھ 57 ہزار 333 کیوسک پانی کا بہاؤ آرہا ہے۔ حکام نے 10 دروازے 5 فٹ تک اور 16 دروازے 10 فٹ تک کھولتے ہوئے اتنے ہی مقدار میں پانی چھوڑا ہے۔ بائیں اور دائیں بجلی گھروں میں بجلی کی پیداوار بھی جاری ہے۔
اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے جبکہ فی الحال اس کی سطح 586.70 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس پراجکٹ میں مجموعی طور پر 312 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جبکہ فی الحال 303.94 ٹی ایم سی پانی موجود ہے۔