تلنگانہ

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا

دائیں اور بائیں پاور ہاؤسس میں بجلی کی پیداوار جاری ہے۔حکام کے مطابق بالائی سے پانی کے اس پراجکٹ میں بہاو میں اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اورآندھراپردیش کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑاگیا۔اس ڈیم کے بالائی علاقوں سے پانی کا شدید بہاو جاری ہے جس کے سبب حکام نے اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کوچھوڑا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

پراجکٹ میں پانی کے شدید بہاؤ بڑھنے کے باعث اس سال پانچویں بار تین دروازوں کو 10 فٹ تک اونچا کرتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔

اس وقت پراجکٹ میں 2,26,192 کیو سک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 1,49,104 کیوسیک پانی کوچھوڑاگیا۔پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے جبکہ موجودہ سطح 883.90 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

دائیں اور بائیں پاور ہاؤسس میں بجلی کی پیداوار جاری ہے۔حکام کے مطابق بالائی سے پانی کے اس پراجکٹ میں بہاو میں اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اتوارکو آندھرا پردیش میں شدید بارش متوقع ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔