تلنگانہ

سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا

سری سیلم پراجکٹ میں بتدریج بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس کے دس دروازے کھول کر پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاجارہا ہے۔

حیدرآباد: سری سیلم پراجکٹ میں بتدریج بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس کے دس دروازے کھول کر پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

اسپل وے کے ذریعہ 3,17,940 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ جورالہ، سنکے سیلا سے 3,42,026 کیوسک سیلاب کا پانی کا بہاودرج کیاجارہا ہے۔

سری سیلم پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے جبکہ موجودہ سطح آب 884.50 فٹ درج کی گئی ہے ہے۔

زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 215.807 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کا ذخیرہ 212.9197 ٹی ایم سی ہے۔

سری سیلم کے دائیں اور بائیں بجلی کے مراکز سے 60 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ پوتی ریڈی پاڈو ہیڈ ریگیولیٹر کو 25 ہزار کیوسک اور کلواکرتی پراجکٹ کو 1,600 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

a3w
a3w