شمال مشرق

وائیناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب،پرینکاگاندھی کی شانداربرتری

کانگریس کی امیدوار پرینکا گاندھی واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ صبح 9 بجے تک وہ 24 ہزار ووٹوں کی لیڈ پر تھیں۔ بی جے پی کی امیدوار نویہ ہری داس پیچھے چل رہی ہیں۔ دوپہر 12 بجے تک مکمل نتائج کا اعلان متوقع ہے۔

ترواننت پورم: کیرالا کے وایناڈ لوک سبھا حلقہ کی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کانگریس کی امیدوار پرینکا گاندھی واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ صبح 9 بجے تک وہ 24 ہزار ووٹوں کی لیڈ پر تھیں۔ بی جے پی کی امیدوار نویہ ہری داس پیچھے چل رہی ہیں۔ دوپہر 12 بجے تک مکمل نتائج کا اعلان متوقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی
وائناڈ میں زمین کے نیچے سے آنے والی آوازیں سنیں گئیں
راہول اور پرینکا کا كل دوره وائناڈ
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ

وائیناڈ میں یہ ضمنی انتخابات 13 نومبر کو منعقد ہوئے تھے، جن میں مجموعی طور پر 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ وایناڈ کی نشست کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے باعث یہ ضمنی انتخاب ضروری ہو گیا۔ اس کے بعد کانگریس نے پرینکا گاندھی کو میدان میں اتارا، اور وہ اب تک برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔