شمالی بھارت

وائناڈ سانحہ: حکومت کیرالا نے سائنسدانوں سے متعلق حکم واپس لے لیا

کیرالا کی پی وجین حکومت جمعرات کے دن ایک جی او (گورنمنٹ آرڈر) پر نشانہ تنقید بنی جس میں سائنٹفک برادری سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی رائے اپنی حدتک رکھیں اور کھلے عام اظہار نہ کرے۔

ترواننت پورم: کیرالا کی پی وجین حکومت جمعرات کے دن ایک جی او (گورنمنٹ آرڈر) پر نشانہ تنقید بنی جس میں سائنٹفک برادری سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی رائے اپنی حدتک رکھیں اور کھلے عام اظہار نہ کرے۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی

جی او میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سائنسدانوں کو اگر اسٹڈی کرنی ہے تو پیشگی اجازت لینی ہوگی۔ یہ خبر عام ہوتی ہی وجین حکومت کی نوٹس پر مختلف گوشوں سے سخت تنقید ہوئی۔

چیف سکریٹری ڈاکٹر وی وینو نے جمعرات کی رات ایک اور آرڈر جاری کیا کہ پچھلا حکم واپس لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اڈوائزری ریاست کی سائنٹفک برادری کو اسٹڈی سے روکنے کی نیت سے جاری نہیں کی گئی تھی۔

اِس کا مقصد ریاست کے سائنٹفک اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے اظہار رائے کی حوصلہ شکنی کرنا تھا، کیونکہ اِن کی رائے کی غلط تشریح یا غلط ترجمانی ہوسکتی تھی، جس سے عوام میں افراتفری پھیلتی اور الجھن پیدا ہوسکتی تھی۔

a3w
a3w