کرناٹک

کرناٹک کے نئے چیف منسٹر کے انتخاب کا کانگریس صدر کو اختیار

کانگریس نے اپنے قومی صدر ملیکارجن کھرگے سے کہا ہے کہ وہ کرناٹک کے نئے چیف منسٹر کے نام کا فیصلہ کریں۔ کرناٹک کے نئے چیف منسٹر اور کابینہ جمعرات کے روز حلف لیں گے۔

بنگلورو: کانگریس نے اپنے قومی صدر ملیکارجن کھرگے سے کہا ہے کہ وہ کرناٹک کے نئے چیف منسٹر کے نام کا فیصلہ کریں۔ کرناٹک کے نئے چیف منسٹر اور کابینہ جمعرات کے روز حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
کانگریس ایک ملک، ایک الیکشن کی شدید مخالف
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت

کانگریس قائدین ڈی کے شیو کمار اور سدا رامیا‘اس منصب ِ جلیلہ کے دعویدار ہیں۔ اگر اس معاملہ کی یکسوئی نہ ہو تو ان میں اختلافات پیدا ہوجانے کا اندیشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سدا رامیا کیمپ بھی اعلیٰ عہدہ کے لیے کوشاں ہے۔ وہ 100 ارکانِ اسمبلی کی تائید حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

کھرگے نے اتوار کے روز کہا کہ اے آئی سی سی مبصرین، کرناٹک پارٹی ارکانِ اسمبلی کی رائے سے ہائی کمان کو واقف کرائیں گے، جس کے بعد چیف منسٹر کے انتخاب کا فیصلہ ہوگا۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ عنقریب حکومت بن جائے گی۔