ہم دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان چاند پر پہنچ گیا ہے جہاں تک دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچ سکا۔ ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان تیجس لڑاکا طیارے سے لے کر آئی این ایس وکرانت تک سب کچھ بنا رہا ہے۔
ایکتا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں کہا کہ اگلے چند برسوں میں ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن مسٹرمودی نے آج یہاں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں شرکت کی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کو دیکھ رہی ہے۔
آج ہندوستان کامیابیوں کی ایک نئی چوٹی پر ہے۔ جی-20 میں ہندوستان کی صلاحیت کو دیکھ کر دنیا حیران ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ کئی عالمی بحرانوں کے باوجود ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ اگلے چند برسوں میں ہم دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان چاند پر پہنچ گیا ہے جہاں تک دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچ سکا۔ ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان تیجس لڑاکا طیارے سے لے کر آئی این ایس وکرانت تک سب کچھ بنا رہا ہے۔
ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان میں ہمارے پروفیشنل دنیا کی اربوں ڈالر کی کمپنیوں کو چلا رہے ہیں اور ان کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آج دنیا کے بڑے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں ترنگے کی شان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ہمیں فخر ہے کہ ملک کے نوجوان بیٹے اور بیٹیاں ریکارڈ تعداد میں تمغے جیت رہے ہیں۔ اس امرت کال میں ہندوستان نے غلامانہ ذہنیت کو ترک کرکے آگے بڑھنے کا عزم کیا ہے۔