جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 14 فلسطینیوں کی موت
فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ جمعہ کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملے میں کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

غزہ: جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس میں بے گھر افراد کے لیے لگائے گئے خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ جمعہ کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملے میں کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسی دوران اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری پٹی میں کارروائیاں جاری رکھی ہیں اور اس دوران ’دہشت گردوں، فوجی عمارتوں، نگرانی اور اسنائپر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ وہ ٹھکانے ہیں جو اسرائیلی افواج کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔ ایک الگ بیان میں، فوج نے کہا کہ خان یونس علاقے میں کام کرنے والی اس کی فورسز نے حماس کے زیر زمین انفراسٹرکچر کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، تقریباً ایک کلومیٹر لمبی ایک زیر زمین سرنگ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے ’’سرنگ کا راستہ دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ دہشت گردوں نےعلاقے میں شہری انفراسٹرکچر کا کھلے عام فائدہ اٹھایا تھا۔
غزہ میں صحت افسران نے جمعہ کے روز بتایا کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے شدید فوجی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 4,058 فلسطینی ہلاک اور 11,729 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد اکتوبر 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں کل 54,321 افراد ہلاک اور 123,770 زخمی ہو چکے ہیں۔