بین الاقوامی

ہم، غزّہ سے کبھی نہیں نکلیں گے : اسرائیل

اپنے سابقہ بیانات کوواپس لینے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ میں 'عملی خود مختاری' نافذ کرے گا اور یہ پالیسی، مقبوضہ مغربی کنارے کی، اسرائیلی پالیسی سےہم آہنگ ہے

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ‘غزہ کو کبھی نہیں چھوڑے گا’ اور اس علاقے کے گرد ایک وسیع حفاظتی زون قائم کرنے کی اور اس کے شمال میں رہائشی بستیاں تعمیر کرنےکی اجازت دے گا۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

ایک تربیتی کانفرنس سے خطاب میں کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ،غزہ میں مستقل موجودگی برقرار رکھے گا اور ایک وسیع حفاظتی بفر زون قائم کرے گا۔

کاٹز نے رواں ہفتے کے آغاز میں شمالی غزہ میں آبادکاری سے متعلق بھی اسی نوعیت کے بیانات دیے تھے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بیانات امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضگی کا سبب بنے ہیں اور اس ناراضگی نے کاٹز کو اپنے بیانات جزوی طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔

کاٹز نے کہا ہےکہ وقت آنے پر شمالی غزہ میں منّظم شکل میں ناحل تھانے قائم کرنا ممکن ہوگا۔

ناحل تھانے نوجوانوں پر مبنی آبادکاری ڈھانچے ہیں جن کی نگرانی اسرائیلی فوج کرتی ہے اور جو فوجی خدمت کو آبادکاری سرگرمیوں کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

اپنے سابقہ بیانات کوواپس لینے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ میں ‘عملی خود مختاری’ نافذ کرے گا اور یہ پالیسی، مقبوضہ مغربی کنارے کی، اسرائیلی پالیسی سےہم آہنگ ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق، نسل کُشی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے، گھروں کی مسماری، زبردستی بے دخلی اور رہائشی بستیوں میں اضافے جیسے، مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول مضبوط والے اقدامات تیز کر دیے ہیں ۔

مقبوضہ مغربی کنارے کا الحاق دراصل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں بیان کیے گئے دو ریاستی حل کے امکانات کو باقاعدہ طور پر ختم کر دے گا۔

تقریباً 750,000 اسرائیلی آبادکار مقبوضہ مشرقی القدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کی مختلف بستوں میں رہتے ہیں ۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ کاٹز کے بیانات وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے 29 دسمبر کو متوقع ‘دورہ فلوریڈا’ کو پیچیدہ بنا سکتے ہی